Maktaba Wahhabi

120 - 438
رب! ان لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا، تُو انھیں آگ کا دگنا عذاب دے۔ فرمائے گا سبھی کے لیے دگنا ہے اور لیکن تم نہیں جانتے۔‘‘ اس لیے گمراہ پیر ومرید اور فرماں بردار اور فرماں روا سب کے لیے یکساں عذاب ہو گا کہ وہ شرک وکفر میں باہم برابر تھے اور عذاب کا اشتراک ان کے لیے کسی طور پر بھی تسلی کا باعث نہیں ہوگا۔ ﴿ إِنَّا كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ﴾ کفر وشرک کی یہ سزا ان کے ساتھ خاص نہیں تمام مجرموں کے بارے میں ہمارا یہی دستور ہے۔ ’’المجرمین‘‘ سے مراد مشرکین ہیں جیسا کہ بعد کی آیت میں ہے۔ بلکہ امام رازی نے فرمایا ہے کہ قرآنِ پاک میں مطلقاً المجرم کا لفظ کافر کے لیے مختص ہے۔ اور بعض دیگر آیات سے اس کی تائید ہوتی ہے۔[1]
Flag Counter