Maktaba Wahhabi

111 - 438
یعنی ہم کمزور تھے اورتم غالب اور طاقت والے تھے۔ یوں تم اپنے مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں گمراہی کی طرف لے جاتے تھے اور ہمارے لیے سازشوں کے جال بُنتے تھے۔ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ سے قوت میں زیادہ ہوتا ہے اور کسی چیز کو مضبوطی سے دائیں ہاتھ سے ہی پکڑا جاتا ہے۔ ’’یمین‘‘ دائیں ہاتھ یا دائیں جانب کو اور ’’یسار‘‘ بائیں ہاتھ یا بائیں جانب کو کہتے ہیں۔ امام ابن جریر رحمہ اللہ نے اسی معنی کی تائید میں عرب شاعر کا یہ شعر نقل کیا ہے ؎ إذا ما رأیۃ رفعت لمجد تلقاہا عرابۃ بالیمین ’’جب کسی کی بزرگی کا جھنڈا بلند کیا جاتا ہے تو اس سے عرا بۃ قوت سے مقابلہ کرتا ہے۔‘‘ اس آیت کے یہی معنی اہلِ لغت نے بھی بیان کیے ہیں۔[1] اور اس کی تائید قرآنِ مجید میں سورت سباکی آیات سے بھی ہوتی ہے، چنانچہ ذکر ہے کہ قیامت کے روز کمزور اور زیردست لوگ اپنے لیڈروں اور آقاؤں سے کہیں گے کہ تم نے ہمیں مروا دیا: ﴿ وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ مَوْقُوفُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ يَرْجِعُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ الْقَوْلَ يَقُولُ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لَوْلَا أَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِينَ (31) قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا أَنَحْنُ صَدَدْنَاكُمْ عَنِ الْهُدَى بَعْدَ إِذْ جَاءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُجْرِمِينَ (32) وَقَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَنْ نَكْفُرَ بِاللَّهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَنْدَادًا وَأَسَرُّوا النَّدَامَةَ
Flag Counter