Maktaba Wahhabi

104 - 438
’’اور ہم نے انھیں ایسے پیشوا بنایا جو آگ کی طرف بلاتے تھے اور قیامت کے دن ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔‘‘ اور شیطان کے بارے فرمایا ہے: ﴿كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَنْ تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ ﴾ [الحج: ۴] ’’اس پر لکھ دیا گیا ہے کہ بے شک واقعہ یہ ہے کہ جو اس سے دوستی کرے گا تو یقینا وہ اسے گمراہ کرے گا اور اسے بھڑکتی ہوئی آگ کا راستہ دکھائے گا۔‘‘ یہاں ’’یہدي‘‘ کا اطلاق جہنم کے راستے پر ہوا ہے، جیسے اوپر ﴿فَاهْدُوهُمْ ﴾ میں ہے۔
Flag Counter