Maktaba Wahhabi

85 - 198
2. عثمان بن دینار مجہول ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ (الثّقات : 7/194)کے علاوہ کسی نے توثیق نہیں کی۔ ٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : لَا شَيْئَ ۔ ’’کسی کام کا نہیں ۔‘‘(میزان الاعتدال : 3/33) 10. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِنَّ أَقْرَبَکُمْ مِنِّي یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِي کُلِّ مَوْطِنٍ أَکْثَرُکُمْ عَلَيَّ صَلَاۃً فِي الدُّنْیَا، مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ فِي یَوْمِ الْجُمُعَۃِ وَلَیْلَۃِ الْجُمُعَۃِ؛ قَضَی اللّٰہُ لَہٗ مِائَۃَ حَاجَۃٍ، سَبْعِینَ مِنْ حَوَائِجِ الْآخِرَۃِ، وَثَلَاثِینَ مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْیَا، ثُمَّ یُوَکِّلُ اللّٰہُ بِذٰلِکَ مَلَکًا یُّدْخِلُہٗ فِي قَبْرِہٖ کَمَا یُدْخَلُ عَلَیْکُمُ الْہَدَایَا، یُخْبِرُنِي مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ بِاسْمِہٖ وَنَسَبِہٖ إِلَی عَشِیرَتِہٖ، فَأُثْبِتُہٗ عِنْدِي فِي صَحِیفَۃٍ بَیْضَائَ ۔ ’’قیامت کے دن سب سے زیادہ میرے قریب وہ ہو گا، جو سب سے زیادہ درود پڑھے گا۔ جو شب جمعہ اور جمعہ کے دن درود پڑھے گا، اللہ اس کی سو حاجتیں پوری کر دے گا، ستر آخرت کی اور تیس دنیا کی۔ پھر اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر کر دے گا، جو وہ درود اس طرح میری قبر میں پیش کرے گا، جس طرح آپ کو تحائف پیش کیے جاتے ہیں ۔وہ مجھے اس شخص کا نام اور سلسلہ نسب بتائے گا،میں یہ ساری معلومات ایک روشن کتاب میں محفوظ کر لوں گا۔ ‘‘ (شُعَب الإیمان : 2773، حیاۃ الأنبیاء في قُبورہم : 13، فَضائل الأوقات للبَیہقي : 276، تاریخ دِمَشق لابن عساکر : 54/301)
Flag Counter