Maktaba Wahhabi

155 - 198
اذان کے بعد بدعی درود اذان کے بعد درود پڑھنا مستحب ہے، البتہ بعض مؤذن اذان کے بعد بآواز بلند اَلصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ پڑھتے ہیں ، جو کہ بدعت ہے۔ شریعت میں اس کی کوئی دلیل نہیں ، سلف اس سے ناواقف تھے۔ علامہ ملا علی قاری حنفی رحمہ اللہ ( ۱۰۱۴ھ)لکھتے ہیں : مَا یَفْعَلُہُ الْمُؤَذِّنُونَ الْآنَ عَقِبَ الْـأَذَانِ مِنَ الْإِعْلَانِ بِالصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ مِرَارًا أَصْلُہٗ سُنَّۃٌ، وَالْکَیْفِیَّۃُ بِدْعَۃٌ ۔ ’’اب جو مؤذّن اذان کے بعد کئی دفعہ بلند آواز سے درود وسلام کہتے ہیں ، اس کی اصل تو سنت ہے، لیکن کیفیت بدعت ہے۔‘‘ (مِرقاۃ المَفاتیح : 2/350,349) تنبیہ : علامہ شامی حنفی نے لکھاہے: یُسْتَحَبُّ أَنْ یُّقَالَ عِنْدَ سَمَاعِ الْـأُولٰی مِنَ الشَّہَادَۃِ : صَلَّی اللّٰہُ
Flag Counter