Maktaba Wahhabi

158 - 198
نماز جمعہ کے بعد اجتماعی درود نماز جمعہ کے بعد اجتماعی درود وسلام پڑھنا کسی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھنا باعث ثواب اور موجب سعادت ہے، لیکن کسی جگہ وہیئت کے ساتھ اسے خاص کرنا جائز نہیں ۔ صحابہ کرام اور ائمہ اسلام سب سے بڑھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھنے والے تھے،ان سے ایسا کرنا قطعاً ثابت نہیں ، یہ عقیدہ رکھنا کہ وقت ِدرود نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بنفس نفیس تشریف لاتے ہیں ، عقل و نقل کے خلاف ہے، پہلے مسلمان اس کے تصور سے بھی ناواقف تھے۔ وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کا نظریہ رکھنا قبیح بدعت ہے۔یہ عقائد ونظریات سلف صالحین کے عقائد ونظریات کے خلاف ہیں ۔ سلف صالحین تو قرآن وسنت پر کاربند تھے، وہ اگر ان عقائد کے حامل نہیں ہیں ، تو ان عقائد کا بے اصل ہونا اور واضح ہو جاتا ہے۔ سلف سب سے بڑھ کر قرآن وسنت کی نصوص کو سمجھنے اور اپنانے والے تھے۔ ٭٭٭٭٭
Flag Counter