Maktaba Wahhabi

34 - 198
درود پاک کے مختلف الفاظ 1. عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی،کہنے لگے:میں آپ کو عظیم الشان تحفہ نہ دوں ،جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھا ہے، عرض کیا: جی ضرور!کہنے لگے:ہم نے رسول اللہ سے سوال کیا:اللہ کے رسول!سلام کی تعلیم تو اللہ نے ہمیں دی ہے ،لیکن آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟تو فرمایا: اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ، اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔ ’’اللہ! محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر رحمت فرما، جیسا کہ تُو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر رحمت فرمائی، یقینا تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے۔اللہ! محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر برکت فرما، جیسا کہ تُونے سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر برکت فرمائی،یقینا تو قابلِ ستائش اور بزرگی والا ہے۔‘‘ (صحیح البخاري : 3370؛ صحیح مسلم : 406) 2. سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول! آپ پر درود کیسے پڑھا جائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ سکھائے: اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ
Flag Counter