امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ’’صحیح الاسناد‘‘اور حافظ ذہبی نے ’’صحیح‘‘کہا ہے۔تنبیہ : سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے منسوب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہٗ، فَخَطِیَٔ الصَّلَاۃَ عَلَيَّ؛ خَطِیَٔ طَرِیقَ الْجَنَّۃِ ۔میرا ذکر سن کر جو درود نہیں پڑھتا ،وہ جنت کا راستہ بھول گیا ہے۔‘‘(الذُّرِّیّۃ الطّاہرۃ للدّولابي، ص : 88، المُعجم الکبیر للطّبراني : 3/128)سند ’’ضعیف‘‘ہے۔محمد بن بشیر کندی غیر ثقہ ہے۔٭٭٭٭٭