Maktaba Wahhabi

70 - 198
درود شریف کے متفرق احکام ومسائل 1. بے وضو اورجنبی ،حائضہ اور نفاس والی یہ سب درود وسلام پڑھ سکتے ہیں ۔ 2. درود کو دعا میں وسیلہ بنایا جا سکتا ہے،نیک اعمال کا وسیلہ جائز ہے۔ 3. کافر یا بدعتی اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرے،تو بھی درود پڑھا جائے گا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان عام ہے کہ جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ درود نہ پڑھے… 4. جمعہ کے دوران رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو،تو سامعین کو درود پڑھنا چاہیے۔ 5. نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سنیں ،تو نماز کے بعد درود پڑھیں ۔ 6. درود میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول الفاظ پڑھنا افضل ہے۔غیر منقول الفاظ سے بھی درود پڑھا جاسکتا ہے،جب وہ شرک و بدعت اور مبالغہ سے پاک ہوں ، جیسا کہ سلف کے عمل سے ثابت ہو تا ہے۔ 7. مسنون درود کے بعض فضائل موضو ع ہیں ،ان کے بیان سے اجتناب کریں ، اور غیر مسنون درود کے وضعی فضائل بیان کرنا، تو انتہائی نامناسب ہے۔ ٭٭٭٭٭
Flag Counter