Maktaba Wahhabi

143 - 198
صفا و مروہ پر درود نافع بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما صفا پر چڑھتے ہوئے تین مرتبہ تکبیر کہتے اور یہ دعا پڑھتے : لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیرٌ ۔ ’’اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں ،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہت بھی اسی کی اور تعریف بھی۔وہ ہر چیز پر قادر بھی ہے‘‘۔ پھر درود پڑھتے اور تادیر دُعا کرتے رہتے۔ مروہ پر بھی اسی طرح کرتے۔‘‘ (فضل الصّلاۃ علی النبيّ للإمام إسماعیل بن إسحاق القاضي : 87، وسندہٗ صحیحٌ) ٭٭٭٭٭
Flag Counter