Maktaba Wahhabi

71 - 198
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درود سنتے ہیں ؟ اس سلسلے میں تین آراء پائی جاتی ہیں : 1. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں درود وسلام سنتے ہیں ۔ 2. آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام سنتے ہیں ۔ 3. قبر پرسلام کہا جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سنتے ہیں ، دور سے کہا جائے تو فرشتے پہنچا دیتے ہیں ۔ یہ تینوں آرا ازرائے شریعت درست و صواب نہیں ، قائلین کے دلائل ملاحظہ ہوں ۔ 1. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ عِنْدَ قَبْرِي سَمِعْتُہٗ، وَمَنْ صَلّٰی عَلَيَّ نَائِیًا أُبْلِغْتُہٗ۔ ’’میری قبر کے پاس درود پڑھیں گے ، میں اسے سنوں گا اور دور سے مجھ پر درود بھیجیں گے، تومجھے پہنچا دیا جائے گا۔‘‘ (شُعَب الإیمان للبیہقي : 1481، حیاۃ الأنبیاء في قبورہم للبیہقي : 19، الضُّعَفاء الکبیر للعُقَیلي : 4/136، تاریخ الخطیب : 3/292، التّرغیب والتّرہیب للأصبہاني : 1666) سخت ’’ضعیف‘‘ہے :
Flag Counter