Maktaba Wahhabi

109 - 198
پہلے قعدہ میں درود دو رکعت کے بعد بیٹھنا قعدہ کہلاتا ہے۔ چار رکعت میں دو قعدے ہوتے ہیں ، پہلا دو رکعت کے بعد اور دوسرا چار رکعت کے بعد۔ پہلے قعدہ میں تشہد کے ساتھ درود پڑھنا جائز اور مستحب ہے اور دوسرے میں فرض ہے۔ اس سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ملاحظہ ہوں : تشہد پر اقتصار و اکتفا : ٭ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے شاگردوں کو تشہد سکھایا۔اسود بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : ثُمَّ إِنْ کَانَ فِي وَسَطِ الصَّلَاۃِ؛ نَہَضَ حِینَ یَفْرُغُ مِنْ تَشَہُّدِہٖ، وَإِنْ کَانَ فِي آخِرِہَا؛ دَعَا بَعْدَ تَشَہُّدِہٖ مَا شَائَ اللّٰہُ أَنْ یَّدْعُوَ، ثُمَّ یُسَلِّمُ ۔ ’’درمیانے تشہد میں التحیات پڑھ کر کھڑے ہو جاتے اور آخری تشہد التحیات کے بعد دعاپڑھتے ،اس کے بعد سلام پھیرتے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 1/459، وسندہٗ حسنٌ) امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (708)نے اس حدیث کو ’’صحیح‘‘قرار دیا ہے۔
Flag Counter