Maktaba Wahhabi

146 - 198
مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت سلام مسجد میں داخل ہوتے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنا مسنون ومستحب ہے : ٭ سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آپ مسجد میں داخل ہوں ، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجیں اور یہ دُعا پڑھیں : اللّٰہُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ۔ ’’اللہ! میرے لیے رحمت کے دروازے کھول دے‘‘۔ مسجد سے نکلتے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجیں اور یہ دعا پڑھیں : اللّٰہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ۔ ’’اللہ! میں آپ کے فضل کا سوالی ہوں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 713) ٭ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں الفاظ ہیں : مسجد سے نکلنے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجیں او ر یہ دعا پڑھیں : اللّٰہُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ۔ ’’مولا! مجھے شیطان مردود سے محفوظ فرما۔‘‘ ٭ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی ایک دوسری حدیث میں ہے: جب آپ مسجد میں داخل ہوں ، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجیں اور یہ دُعا پڑھیں :
Flag Counter