اللّٰہُمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ۔’’یا اللہ! مجھے شیطان مردود سے بچا ۔‘‘(سنن ابن ماجہ : 773؛ عمل الیوم واللّیلۃ للنّسائي : 90، عمل الیوم واللّیلۃ لابن السنّي : 87، وسندہٗ حسنٌ)اس حدیث کو امام ابن خزیمہ(۴۵۲،۲۷۰۶)امام ابن حبان(۲۰۴۷،۲۰۵۰) رحمہما اللہ نے ’’صحیح‘‘ اور امام حاکم رحمہ اللہ (۱/۲۰۷)نے ’’امام بخاری ومسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح‘‘کہا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔حافظ بوصیری رحمہ اللہ کہتے ہیں : ہٰذَا إِسْنَادٌ صَحِیْحٌ، وَرِجَالُہٗ ثِقَاتٌ ۔’’سند صحیح اورراوی ثقہ ہیں ۔‘‘ (مِصباح الزُّجاجۃ : 1/97)٭٭٭٭٭