Maktaba Wahhabi

84 - 198
یُدْخِلُ عَلَیْکُمُ الْہَدَایَا، إِنَّ عِلْمِي بَعْدَ مَوْتِي کَعِلْمِي فِي الْحَیَاۃِ ۔ ’’شب جمعہ اور جمعہ کے دن جو مجھ پر سو ددفعہ درود پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری کردے گا،ستر آخرت کی اور تیس دنیا کی۔ اللہ ایک فرشتہ مقرر کر دے گا، جو وہ درود اس طرح میری قبر میں پیش کرے گا، جس طرح آپ کو تحائف پیش کیے جاتے ہیں ۔ وفات کے بعد میرا علم ویسا ہی ہو گا،جیسے زندگی میں ہے۔‘‘ (الفوائد لابن مندۃ : 56، التّرغیب والتّرہیب للأصبہاني : 2/320۔ 321، ح : 1674) جھوٹی اور باطل روایت ہے: 1. حکامہ بنت عثمان مجہولہ ہے۔ ٭ امام ابن حبان رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’اس کی روایت بے وقعت ہے۔‘‘ (الثّقات : 7/194) توثیق ثابت نہیں ۔ ٭ حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : تَرْوِي عَنْہُ (عُثْمَانَ بْنِ دِینَارٍ) حَکَّامَۃُ ابْنَتُہٗ أَحَادِیثَ بَوَاطِیلَ، لَیْسَ لَہَا أَصْلٌ ۔ ’’عثمان بن دینار سے اس کی بیٹی حکامہ نے باطل روایتیں بیان کی ہیں ، جن کی کوئی اصل نہیں ۔‘‘(الضّعفاء الکبیر : 3/200) نیز فرماتے ہیں : أَحَادِیثُ حَکَّامَۃَ تُشْبِہُ حَدِیثَ الْقُصَّاصِ، لَیْسَ لَہَا أُصُولٌ ۔ ’’حکامہ کی بیان کردہ احادیث قصہ کہانیوں جیسیہیں ۔ان کی کوئی اصل نہیں ۔‘‘ (الضّعفاء الکبیر : 3/200)
Flag Counter