Maktaba Wahhabi

76 - 198
مجھ پر درود پڑھتا ہے ، وہ جہاں بھی ہو، مجھے اس کی آواز پہنچ جاتی ہے۔‘‘ ہم نے عرض کیا : آپ کی وفات کے بعد بھی ایسا کریں ؟فرمایا : وَبَعْدَ وَفَاتِي، إِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی الْـأَرْضِ أَنْ تَأْکُلَ أَجْسَادَ الْـأَنْبِیَائِ ۔ ’’ہاں !میری وفات کے بعد بھی۔ اللہ نے زمین پر انبیا کے اجساد کو حرام قرار دیا ہے۔‘‘ (الطّبراني نقلًا عن جلاء الأفہام لابن القیّم، ص 63) سند ’’انقطاع‘‘کی وجہ سے ’’ضعیف‘‘ہے۔ سعید بن ابو ہلال کا سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے سماع ولقا نہیں ۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے طبقہ سادسہ (چھٹے طبقہ) میں ذکر کیا ہے (تقریب التّہذیب : 2410)۔ اس طبقہ کے راویوں کی کسی صحابی سے ملاقات ثابت نہیں ہوتی۔ حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : إِنَّ إِسْنَادَہٗ لَا یَصِحُّ ۔ ’’سند ثابت نہیں ۔‘‘ (القول البدیع للسّخاوي، ص 164) 4. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : لوگ آپ پر دور ونزدیک سے درود بھیجتے ہیں ، آئندہ بھی بھیجیں گے، یہ سب درود آپ پر پیش کیے جاتے ہیں اور پیش کیے جائیں گے؟ فرمایا : أَسْمَعُ صَلَاۃَ أَہْلِ مَحَبَّتِي، وَأَعْرِفُہُمْ ۔ ’’میں اہل محبت کا درود سنتا اور انہیں پہچانتا ہوں ۔‘‘ (دلائل الخیرات، ص 32) بے سند اور جھوٹی روایت ہے۔ جو لوگ اس سے استدلال کرتے ہیں ، انہیں چاہیے کہ اس کی سند پیش کریں ۔ بے سر وپا روایات پر عقیدہ وعمل کی بنیاد رکھنا مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔ ٭ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے :
Flag Counter