1. درود ِشفاعت 2. درود غوثیہ 3. درود لکھی 4. درود تاج 5. درود تنجینا 6. درود ہزارہ 7. درود ماہی 8. درود عبدوسی 9. درود خضری 10. درود ناریہ 11. درود کوامل 12. درود زیارت درود وسلام کی فضیلت میں ’’آبِ کوثر‘‘ نامی کتاب جھوٹی، بے سند وبے سروپا روایات پر مشتمل ہے۔ سو، الحذر! تنبیہ : اَلصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اس عقیدہ سے پڑھنا جائز نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سن رہے ہیں یا حاضر ناظر ہیں ۔ حاجی امداد اللہ مکی صاحب کہتے ہیں : ’’الصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ بصیغہ خطاب میں بعض لوگ کلام کرتے ہیں ۔ یہ اتصال معنوی پر مبنی ہے۔ لَہُ الْخَلْقُ وَالْـأَمْرُ عالم امر مقید بجہت وطرف وقرب وبعد وغیرہ نہیں ہے۔پس اس کے جواز میں شک نہیں ہے۔‘‘ (امداد المشتاق از اشرف علی تھانوی، ص : 59) ’’اتصال معنوی‘‘جیسی صوفیا نہ اصطلاحات معتبر نہیں ، یہ نظریہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کے بھی خلاف ہے، جس کے مطابق فرشتے درود پہنچانے پر مامور ہوں گے۔ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کہتے ہیں : ’’البتہ اگر اس خطاب سے عوام میں مفسدہ ہو، تو اس کا اظہار ممنوع ہو گا۔‘‘ (امداد المشتاق : 59) |