Maktaba Wahhabi

187 - 198
تنبیہ : مفتی احمدیار خان نعیمی صاحب (۱۳۹۱ھ) لکھتے ہیں : ’’ان (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ذکر پر کھڑا ہونا سنت سلف صالحین ہے۔‘‘ (جاء الحق، جلد 1، ص 252) کسی صحابی،تابعی یاتبع تابعی سے قطعاً اس کا ثبوت نہیں ملتا۔ نیز لکھتے ہیں : ’’شریعت نے اس کو منع نہ کیا اورہر ملک کے عام مسلمان اس کو ثواب سمجھ کر کرتے ہیں اورجس کا م کو مسلمان اچھا جانیں ،وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھا ہے۔‘‘ (جاء الحق، جلد 1، ص 253) یہ دلیل کسی طور بھی قابل التفات نہیں کہ فلاں مسئلہ چوں کہ منع نہیں ، اس لئے جائز ہے، شرعی احکام میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا اذن اور ان کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔ کیا صحابہ کرام،تابعین اورائمہ عظام کااس پر عمل ہے؟ کیا وہ بھی اسے اچھا سمجھتے تھے؟ اگر جواب ہاں ہے، تو یہ عمل اللہ کے ہاں اچھا ہو گا، اگر جواب نفی ہے تو اس کے بدعت ہونے میں کوئی شبہ نہیں ۔ عمومی دلائل سے بدعات کا ثبوت پیش کرنا درست نہیں ، کیوں کہ بدعات عمومی دلائل کے تحت آتی ہی نہیں ۔دوسرے یہ کہ اس طریقہ سے سلف کے بارے میں بدگمانی پیدا ہوتی ہے کہ وہ تو ان دلائل سے وہ کچھ نہ سمجھ پائے، جو بعد والوں نے سمجھ لیا ہے۔ تنبیہ : ٭ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر معراج بیان فرمایا :
Flag Counter