Maktaba Wahhabi

95 - 717
گوجرانوالہ سے شائع ہوئی ہے، جس کے ساتھ رکعاتِ فجر کے احکام سے متعلق مولانا ارشاد الحق اثری کا ایک مفید مقالہ بھی تعریب کے بعد شاملِ اشاعت کیا گیا ہے۔ اعلام اہل العصر عربی میں ہے، مولانا محفوظ الرحمن فیضی نے اس کا اردو ترجمہ ’’سنتِ فجر کے احکام و مسائل‘‘ کے عنوان سے کیا ہے جو مکتبہ نعیمیہ، مؤ ناتھ بھنجن (یوپی ) سے ۲۰۱۱ء میں طبع ہوا۔ 5۔ ’’رفع الالتباس عن بعض الناس‘‘: یہ امام بخاری پر ’’بعض الناس‘‘ کے اعتراضات کے جواب میں ہے۔ بقول شیخ عزیر شمس: ’’انھوں نے امام بخاری کی طرف سے دفاع کا حق ادا کر دیا ہے۔‘‘[1] امام بخاری نے اپنی صحیح میں ’’قال بعض الناس‘‘ کے پردے میں امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب کا مسلک بیان کیا ہے اور پھر اس کا رد کیا ہے۔ مولانا عبد السلام مبارک پوری لکھتے ہیں : ’’ایک رسالہ کسی نے عربی زبان میں صحیح بخاری مطبوعہ مصطفائی کے ساتھ علامہ عینی کی ان تقریرات کو لے کر شائع کیا تھا جن میں امام بخاری کے ان اعتراضات کے جوابات ہیں جو امام بخاری، صحیح بخاری میں ’’قال بعض الناس‘‘ لکھ کر کیا کرتے ہیں ۔ اس رسالے کا نام ’’دفع الوسواس عن بعض الناس‘‘ ہے۔ علامہ ابو الطیب نے اس رسالے کا جواب بنام ’’رفع الالتباس‘‘ شائع فرمایا اور اخلاص سے اپنا نام ظاہر نہ فرمایا۔ اس رسالے میں بعض بعض تحقیقات قابلِ دید ہیں ۔ علامہ عینی کی ان غلط فہمیوں کو نہایت تحقیق سے دکھایا ہے جن کی بنا پر امام بخاری کے اعتراضات کو وہ غلط بتاتے ہیں ۔‘‘[2] رفع الالتباس بڑے سائز کے ۳۴ صفحات پر مطبع فاروقی دہلی سے ۱۳۱۱ھ میں طبع ہوا۔ بعد ازاں اسے شیخ محمد عزیر شمس نے اپنی تحقیق و تعلیق کے ساتھ ۱۹۷۵ء میں جامعہ سلفیہ بنارس سے شائع کروایا۔ یہ کتاب اس کے بعد ملتان اور قاہرہ سے بھی شائع ہو چکی ہے۔ 6۔ ’’المکتوب اللطیف إلی المحدث الشریف‘‘: ۱۳۱۱ھ میں جب علامہ عظیم آبادی حجِ بیت اللہ ادا کرنے کے لیے حجازِ مقدس تشریف لے گئے تو
Flag Counter