Maktaba Wahhabi

204 - 717
مولانا فضل حسین مظفر پوری (وفات: ۱۳۲۶ھ/ ۱۹۰۸ء) مولانا حکیم ابو نصر فضل حسین بن قاضی فرخ حسین بن قاضی واحد علی بن شاہ رمضان علی جعفری مہدانوی اپنے عصر کے جید عالم، فاضل طبیب، صحافی اور شاعر تھے۔ انھوں نے اپنے عالی مرتبت استاد شیخ الکل سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی کی سوانح حیات بنام ’’الحیاۃ بعد المماۃ‘‘ لکھی اور یہی کتاب ان کی وجۂ شہرت ہے۔ وہ مہدانواں میں پیدا ہوئے، جو ان کا آبائی مسکن تھا۔ مظفر پور کے محلہ پکی سرائے میں اقامت پذیر ہوئے اور لکھنؤ کی خاک میں پیوندِ زمین۔ قاضی فرخ حسین: قاضی فرخ حسین بڑے ذی علم تھے۔ عربی، فارسی اور اردو کی ادبی صلاحیتوں کے حامل تھے۔ ۱۲۴۶ھ میں مہدانواں میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور اردو میں شاعری کرتے تھے۔تین شادیاں کیں ۔ پہلی شادی شیخ جعفر فاروقی ساکن بھوال پور کی دختر سے کی، جن سے ایک صاحبزادے مولانا حکیم فضل حسین پیدا ہوئے۔ ۱۳۰۶ھ میں قاضی فرخ حسین کی وفات ہوئی۔[1] ولادت: مولانا فضل حسین ۲۷ محرم الحرام ۱۲۷۱ھ بمطابق ۲۰ اکتوبر ۱۸۵۴ء کو مہدانواں میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: علوم کی تحصیل مولانا محمد عارف پشاوری اور مولانا عبد الحمید بہاری سے کی۔ اس کے بعد دہلی
Flag Counter