Maktaba Wahhabi

598 - 717
فارسی قطعۂ تاریخ حسبِ ذیل ہے: عالم باعمل ابو یحییٰ مخزن علم و معدن تدقیق کرد تالیف در طلاق ثلاث نسخہ نیک قابلِ توثیق مرحبا مرحبا جزاک اﷲ در حق و باطل ایں چنیں تفریق کارِ تنقیح از کسے ناید تا نباشد موفق از توفیق قیس تاریخ انطباع نوشت کوشش روح مشعلِ تحقیق[1] مولانا ابو تراب عبدالرحمن گیلانی لکھتے ہیں : ’’ایک رسالہ ’’تبیان الشواہد‘‘ ہے جو مولوی زکریا ابو یحییٰ مرحوم مظفرپوری نے لکھا ہے۔ لاریب یہ رسالہ بھی طلاقِ ثلاثہ دفعۃً کے واحد رجعی ثابت کرنے میں لاجواب ہے۔ اس میں جابجا ’’الغیاث‘‘[2] کا جواب دیا گیا ہے۔‘‘[3] افسوس کہ بہار کے اس رفیع المرتبت اہلِ حدیث عالم کے تفصیلی حالات دستیاب نہ ہو سکے۔ ان کی وفات ۱۹۱۰ء سے قبل ہوئی، تاہم سنۂ وفات کا تعین ممکن نہ ہو سکا۔ 
Flag Counter