Maktaba Wahhabi

548 - 717
بھاگل پور مولانا مفتی محمد سہول عثمانی بھاگل پوری ( وفات: رجب ۱۳۶۷ھ/ ۲۳ مئی ۱۹۴۸ء) مولانا مفتی محمد سہول عثمانی بھاگل پوری جید عالم و فقیہ تھے۔ وہ ’’دار العلوم‘‘ دیوبند کے ممتاز مفتیانِ کرام میں سے ایک تھے۔ اپنے عہد کے کثیر الدرس مدرس تھے۔ مسلکِ احناف کے پختہ کار عالم لیکن سیّد نذیر حسین محدث دہلوی سے نسبتِ تلمذ رکھتے تھے۔ سلسلۂ نسب: بھاگل پور کے صدر مقام سے سات میل دور بجانبِ جنوب قصبہ پورینی ایک مشہور مقام ہے، جو اہلِ علم و فن کا مرکز تھا۔ یہاں کا عثمانی خانوادہ اپنی شرافت و نجابت اور علم و فضل کی بدولت اطراف و اکناف میں معروف ہے۔ اسی عثمانی خانوادے سے مولانا کا تعلق ہے۔ مولانا کا سلسلہ نسب ۲۶ ویں پشت میں امیر المومنین سیدنا عثمان غنیt سے جا ملتا ہے۔ ولادت اور ابتدائی حالات: مولانا مفتی محمد سہول کی ولادت ۱۲۹۱ھ/ ۱۸۷۴ء کو پورینی (بھاگل پور) میں ہوئی۔ مفتی صاحب نے جب آنکھ کھولی، ان کا خاندان تنگ دستی اور عسرت میں مبتلا تھا۔ بھاگل پور میں اس زمانے میں ایک مشہور صاحبِ علم عبد الماجد بھاگل پوری تھے، جو مولانا عبد الحی فرنگی محلی کے تلمیذِ خاص تھے۔ بھاگل پور اور اس کے اطراف میں بڑے با رسوخ تھے۔ انھوں نے مفتی صاحب کے والد سے کہا کہ وہ ان کی تربیت و کفالت کی ذمے داری انھیں سونپ دیں ، لیکن مفتی صاحب کے والد مولوی افضل حسین نے اپنے صاحبزادے کو ان کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد میں یہی عبد الماجد بہار
Flag Counter