Maktaba Wahhabi

113 - 717
لانے (اسے کتابی شکل میں مدوّن اور بغرضِ طباعت تیار کرنے کے لیے مال کو عملاً خرچ کرنا ہی پڑتا ہے۔ 6 مجھے اپنی عمر کی قسم! یہ کام واقعی قابلِ رشک ہے اور اللہ جل جلالہ کا خاص فضل ہے۔ 7 اللہ تعالیٰ نے یہ فضل محقق عالم شمس الحق پر کیا ہے تو اس کی وضاحت ان سے ہی دریافت کرو جب وہ اسے بیان کریں ۔ 8 اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ان پر ’’سنن الامام الدارقطنی‘‘ کی شرح لکھتے ہوئے ہوا ہے، تاکہ اس بلند پایہ عالم نے اس کی شرح میں جو کچھ لکھا ہے تو اس کی قدر پہچان سکے۔ 9 اس میں شارح نے مشکل مقامات کو کھول کھول کر نمایاں بیان کیا ہے اور نہایت ہی باریک بینی سے کام لیا ہے اور ازراہِ فضل اس کے بہت ہی نمایاں ذکر کو نظر انداز کر دیا ہے۔ 10 اللہ تعالیٰ اس نامور عالم کو توفیق بخشے کہ یہ فرامینِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم (احادیث) کا بول بالا کرتا رہے اور (دین کی) راہیں واضح کرتا رہے۔ 11 اے میرے مولا! شمس الحق کو اپنے ہاں سے اس کی آخرت میں بے پایاں اجر و ثواب عطا فرما۔ 12 اسے ان سنتوں کے زندہ کرنے پر جو فراموش کر دی گئی تھیں اور جن کے ذکر کو جاہلانہ رائے کے ذریعے غفلت کے پردے میں چھپا دیا گیا تھا۔ 13 اے میری قوم! صاحبِ سنن دارقطنی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے، جس نے اصلاً فنِ تخریج میں ایسا اچھا کام کیا ہو۔ 14 اس میں اختلافِ طرق کا بیان کتنا شیریں ہے، جبکہ وہ سب سے نیچے والے اور سب سے اوپر والے طرق سے سبقت لے جاتا ہے۔ 15 اس میں ایک طریق سے دوسرے طریق میں منتقل ہونا کتنا میٹھا ہے، تاکہ وہ اس سے زیادہ میٹھے طریق کی تقویت کا باعث ہو۔ شیخ سعد بن حمد بن عتیق نجدی: شیخ سعد بن حمد عرارِ نجد کے کبار علماء میں سے تھے۔ علامہ محدث عظیم آبادی کے ان سے
Flag Counter