Maktaba Wahhabi

376 - 717
’’العالم العلامۃ و الکامل التکلامۃ عین الإنسان و إنسان العین جناب مولوي تلطف حسین‘‘[1] ٭ مولانا حکیم عبد الحی حسنی لکھتے ہیں : ’’الشیخ العالم الصالح تلطف حسین الصدیقي المحیی الدین پوري ثم الدھلوي أحد الأفاضل المشھورین ۔۔۔۔۔۔ لہ الید الطولی في استخراج المواریث و المناظرۃ، و کان یسترزق بتجارۃ الکتب‘‘[2] ’’شیخ عالم صالح تلطف حسین صدیقی محی الدین پوری ثم دہلوی مشاہیر افاضل میں سے تھے۔ انھیں استخراجِ میراث اور مناظرہ میں یدِ طولیٰ حاصل تھا۔ تجارتِ کتب سے اپنا رزق حاصل کرتے تھے۔‘‘ تبلیغ و اشاعت: کتبِ احادیث اور عقیدۂ سلف کی نشر و اشاعت کے لیے مولانا تلطف حسین نے جو غیر معمولی خدمات انجام دیں وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ بشیر احمد خان اپنے مقالہ برائے پی۔ایچ۔ڈی ’’شمالی ہند میں تحریکِ اہلِ حدیث ۱۸۵۷ء تا ۱۹۴۷ء‘‘ میں لکھتے ہیں : "Taltaf Husain was one of the active members of the Ahl-i-Hadith. He published Ahl-i-Hadith literature through different medias. Firstly he established a 'Book Sale Depu' at Delhi where generally the works of Ahl-i-Hadith leaders were sold and, lateron, he set up Ansari Printing Press at Delhi where Ahl-i-Hadith works were printed. Not only this, he even established madrasa-l-Ruiaz-ul-Ulum." [3]
Flag Counter