Maktaba Wahhabi

217 - 717
مولانا شاہ علی نعمت جعفری پھلواروی (وفات:۲۰ شوال ۱۳۳۱ھ/ ستمبر ۱۹۱۳ء) مولانا شاہ علی نعمت جعفری پھلواروی اپنے عصر کے یگانۂ روزگار عالمِ دین، بلند پایہ مدرس اور فصیح اللسان شاعر تھے۔ ان کا شمار ایسے با کمال علمائے ذِی اکرام میں ہوتا ہے جن پر علم و فضل ہمیشہ سے نازاں رہے ہیں ۔ سلسلۂ نسب: مولانا کا سلسلۂ نسب سیدنا جعفر طیار رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ مختصر سلسلۂ نسب حسبِ ذیل ہے: ’’مولانا شاہ علی نعمت بن عنایت رسول بن محمد یحییٰ بن ابو الحیات بن نعمت اللہ بن مجیب اللہ جعفری پھلواروی۔‘‘ خاندانی پسِ منظر: مولانا کی ولادت علم و مشیخت کے گھرانے میں ہوئی۔ پھلواری شریف کی خانقاہ کو بہار میں ایک خاص امتیازی مقام حاصل ہے۔ یہاں کے مشائخ صرف تصوف و طریقت کی دنیا سے ہی واقفیت نہیں رکھتے تھے، بلکہ ان کے لیے حصولِ علم دین بھی شرطِ لازم ہوا کرتا تھا۔مولانا کے آبا و اجداد علم و فضل سے آراستہ و پیراستہ تھے۔شاہ علی نعمت کا پورا خانوادہ نظامِ خانقاہی سے وابستہ تھا، مگر اس کے برعکس مولانا علی نعمت نے تقلیدی جکڑ بندیوں سے کنارہ کر کے قرآن و حدیث کے دامن میں پناہ لی۔ مولانا ابو الحیات عجزؔ پھلواروی: مولانا ابو الحیات عجزؔ یکم ذیقعد ۱۱۹۵ھ کو پیدا ہوئے۔ تمام کتبِ درسیہ مولانا احمدی پھلواروی سے پڑھیں ۔ جید عالم، مدرس، شاعر اور مصنف تھے۔ پھلواری کے علما و مشائخ کے حالات پر ’’تذکرۃ الکرام‘‘
Flag Counter