Maktaba Wahhabi

101 - 717
27۔ ’’علمائے کبار و مشائخ اولو الابصار سے استفسار (اردو)‘‘: تصوف سے متعلق ہے۔ اس کا قلمی نسخہ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں زیرِ رقم ( ACC 1999) موجود ہے، صرف ۲ صفحات پر محتوی ہے۔[1] 28۔ ’’فضل الباري شرح ثلاثیات البخاري‘‘ (عربي) 29۔ ’’النجم الوھاج شرح مقدمۃ الصحیح لمسلم بن الحجاج‘‘ (عربي) 30۔ ’’تعلیقات علی سنن النسائي‘‘ (عربي) 31۔ ’’نخبۃ التواریخ‘‘ (فارسی) 32۔ ’’نہایۃ الرسوخ في معجم الشیوخ‘‘ (عربي) 33۔ ’’تفریح المتذکرین بذکر کتب المتاخرین‘‘ (عربي) 34۔ ’’النور اللامع في أخبار صلاۃ الجمعۃ عن النبي الشافع‘‘ (عربي) 35۔ ’’تحفۃ المتہجدین الأبرار في أخبار صلاۃ الوتر و قیام رمضان عن النبي المختار‘‘ (عربي) 36۔ ’’غایۃ البیان في حکم استعمال العنبر و الزعفران‘‘ (عربي) 37۔ ’’سوانح عمری مولانا عبد اللہ صاحب جھاؤمیاں الہ آبادی‘‘ (اردو) علامہ عظیم آبادی کے عربی رسائل اور متفرق و منتشر غیر مطبوعہ عربی تحریروں کا ایک مجموعہ شیخ محمد عزیر شمس نے مرتب کر دیا ہے جو دو جلدوں پر محیط ہے اور ہنوز منتظرِ طباعت ہے۔ تصانیفِ عظیم آبادی کا حلقۂ افادہ: امام شمس الحق کی تصنیفی خدمات کا حلقۂ فیض و استفادہ بہت وسیع ہے۔ ’’غایۃ المقصود‘‘ اور ’’عون المعبود‘‘ ملتِ اسلامیہ کے برسہا برس کے علمی و فکری جمود کو توڑنے کی قوتِ اجتہاد سے معمور نہایت وقیع علمی کاوش تھی، جسے تمام بلادِ اسلامیہ کے اربابِ علم و فکر نے بنظرِ استحسان ملاحظہ کیا۔ ان
Flag Counter