Maktaba Wahhabi

394 - 717
چاک کر دیے اور بہت سے حقائق واشگاف کیے۔‘‘[1] کتاب میں مولوی وکیل احمد سکندر پوری کی ’’نصرۃ المجتہدین‘‘ مولوی وصی احمد سورتی کی ’’جامع الشواہد‘‘ اور قاری عبدالرحمان پانی پتی کی کشف الحجاب کا جواب بھی آ گیا ہے۔ کتاب گو اردو زبان میں تحریر کی گئی ہے، تاہم اس میں طویل فارسی تحریریں بھی رقم کی گئی ہیں ۔ مطبع چشمہ فیض (غالباً پٹنہ) سے ۱۳۰۰ھ میں طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۸۱۔ ہمارے محترم معاصر محقق شیخ محمد عزیر شمس اور مولانا محمد مستقیم سلفی کو مغالطہ ہوا اور انھوں نے ’’فؤوس الکملۃ‘‘ کو مولانا الٰہی بخش بڑاکری کی تصنیف سمجھ لیا۔[2] سرفراز علی رضوی نے ان کی ایک کتاب ’’کلماتِ کفر و بیانِ طلاق‘‘ (منظوم) کا بھی ذکر کیا ہے، جس کا سنۂ تصنیف ۱۲۸۰ھ ہے، جو ایک مجموعے میں رزاقی پریس کان پور سے ۱۳۱۴ھ میں طبع ہوا۔[3] واللّٰه أعلم افسوس اس جلیل القدر عالم کے تفصیلی حالات دستیاب نہ ہو سکے۔ مولانا الٰہی بخش نے بروز پیر ۱۰ ربیع الثانی ۱۳۳۷ھ بمطابق مارچ ۱۹۱۹ء کو وفات پائی۔[4] 
Flag Counter