Maktaba Wahhabi

701 - 717
پورنیہ مولانا حفیظ الدین لطیفیؔ پورنیوی (وفات: ۱۳۳۳ھ/ ۱۹۱۵ء) مولانا حفیظ الدین لطیفیؔ بن حسین علی پورنیوی کا شمار شمالی مشرقی بہار کے جید عالمِ دین، کثیر الدرس مدرس اور باکمال شاعر کی حیثیت سے ہوتا ہے۔ مولانا حفیظ الدین کی ولادت موضع کمہریا علاقہ سدھانی ضلع پورنیہ میں ہوئی۔ والدِ گرامی شیخ حسین علی کا شمار علاقے کے معزز رؤسا میں ہوتا تھا۔ کم عمری ہی میں والد کے سایۂ عاطفت سے محروم ہو گئے۔ ابتدائی تعلیم موضع رسول پور (ضلع مظفر پور) میں حاصل کی۔ اس کے بعد پٹنہ تشریف لے گئے، جہاں کتبِ متوسطات تک کی تحصیل کی۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کی غرض سے دہلی تشریف لے گئے، جہاں شیخ الکل سید میاں نذیر حسین محدث دہلوی سے کتبِ حدیث و تفسیر پڑھیں ۔ تکمیلِ علم کے بعد پٹنہ واپس آئے اور یہاں میتن گھاٹ کی خانقاہ شاہ رکن الدین عشقؔ کے سجادہ خواجہ لطف علی سے استفادہ کیا اور ان سے بیعت و ارادت کا رشتہ استوار کیا۔ بحسبِ ایماء خواجہ لطف علی مدرسہ خانقاہِ سہسرام کے صدرِ مدرس مقرر ہوئے اور چند برس وہاں تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس کے بعد جم گاؤں ضلع بھاگل پور کے کسی مدرسے میں درس و تدریس سے منسلک رہے۔ کچھ عرصے بعد وہاں سے پٹنہ تشریف لے آئے اور پٹنہ میں کسی رئیس خانوادے کے بچوں کے اتالیق مقرر ہو گئے۔ یہیں مولانا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ آخری عمر میں پورنیہ اپنے آبائی مسکن تشریف لے آتے۔ تبلیغ و اشاعت میں مشغول ہوئے، لیکن خاندان ہی کے بعض افراد کی بد سلوکی سے تنگ آکر وہاں کی سکونت ترک کی اور سُدھانی ریلوے
Flag Counter