Maktaba Wahhabi

534 - 717
12 ’’أحسن الکلام في الدعاء بعد التشھد و السلام‘‘: تشہد اور سلام کے بعد دعا مانگنے کے مسئلے پر یہ کتاب عربی زبان میں لکھی ہے۔ فیضی پریس بہار شریف سے ۱۳۳۵ھ میں طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۶۔ 13 ’’تسھیل المنھج إلیٰ منسک الحج‘‘: اس کا پورا نام ’’تسھیل المنھج إلی منسک الحج، و لقبھا إشاعۃ السنن المشھورۃ في المناسک الماثورۃ‘‘ ہے۔ اس میں امام محمد بن اسماعیل امیر یمانی کی مناسکِ حج سے متعلق کتاب کی تلخیص کی گئی ہے۔ عربی زبان میں ہے، عمدۃ المطابع لکھنؤ سے طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۲۔ 14 ’’الإسعاف حاشیۃ علیٰ الإنصاف في حکم الاعتکاف‘‘: مولانا نے اپنے استاذِ گرامی مولانا ابو الحسنات عبد الحی فرنگی محلی کی مختصر کتاب ’’الإنصاف في حکم الاعتکاف‘‘ پر مختصر حواشی لکھے ہیں ، جن میں متن میں موجود الفاظ کی توضیح و تشریح کی ہے۔ مطبع یوسفی لکھنؤ سے ۱۹۱۹ء میں طبع ہوئی۔ 15 ’’زبدۃ المقاصد في أذان الجمعۃ علیٰ أبواب المساجد‘‘: موضوع نام سے ظاہر ہے۔ فارسی میں ہے۔ مطبع انصاری دہلی سے طبع ہوئی، سنۂ طباعت درج نہیں ، تعدادِ صفحات: ۱۶۔ 16 تسھیل المتأمل في شرح التھذیب (المنطق) 17 عمدۃ المقاصد 18 رسالۃ في سجود السھو 19 خلاصۃ المفردات 20 کاشف الغوامض في الطب 21 صرف الماعون في علاج الطاعون 22 الحصن المأمون لمن یقتدي بالصحابۃ في أمر الطاعون 22 عقیدہ محمدیہ
Flag Counter