Maktaba Wahhabi

471 - 717
گیا ہے۔ سلیمان اور بلقیس فرضی میاں بیوی ہیں اور ان کے درمیان ایک شب توحید کے مسائل پر گفتگو ہوتی ہے۔ کتاب دو حصوں پر منقسم ہے، اس کا پہلا حصہ اسٹار آف انڈیا پریس آرہ سے طبع ہوا۔ تعدادِ صفحات: ۲۰۔ 9 ’’خیر الوظائف‘‘: یہ مستند وظائف کا ایک مختصر سا مجموعہ ہے، مطبع خلیلی آرہ سے طبع ہوا ہے، سنۂ طباعت درج نہیں ۔ تعدادِ صفحات ۸ ہے۔ 10 ’’اتفاق‘‘: یہ مولانا کی وہ تقریر ہے جو انھوں نے ندوۃ العلماء لکھنؤ کے جلسہ دوم ۱۷ شوال ۱۳۱۲ھ کے موقع پر کی تھی۔ اس میں مسلمانوں کو باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کی ترغیب دی تھی اور اس کے اسباب و ذرائع بتائے تھے۔ مطبع انتظامی کان پور سے ۱۳۱۲ھ میں طبع ہوئی۔ 11 ’’خطبہ صدارت‘‘: مولانا مستقیم سلفی اس خطبے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’یہ خطبہ آپ کے اس مقالہ پر مشتمل ہے جسے آپ نے ۲۴ شعبان ۱۳۱۳ھ کو بمقام آرہ پڑھا تھا۔ اس میں طلبہ کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے بدلائل یہ بیان کیا ہے کہ ’’انسان کو انسان بنانے کے لیے صرف تعلیم کافی نہیں ہے، بڑی چیز جو انسان کو انسان بنا سکتی ہے وہ تربیت ہے۔‘‘[1] اس کے علاوہ مولانا کی جن کتابوں کا ذکر ملتا ہے، وہ حسبِ ذیل ہیں : 12 تلقین التشریف بعلم التصریف 13إرشاد الطلب إلی علم الأدب 14 إرشاد الطلاب إلی علم الإعراب 15 سلالۃ النحو 16 سلالۃ الصرف 17 تلخیص الصرف 18 تلخیص النحو 19 الدر الفرید 20 فارسی کی پہلی کتاب 21 فارسی کی دوسری کتاب 22 غنچۂ مراد 23 تہذیب التصریف 24 تسہیل التعلیم 25 قولِ میسور 26 صلاح و تقویٰ 27 لیلۃ القدر
Flag Counter