Maktaba Wahhabi

212 - 717
مولانا حکیم محمد شریف فخرؔ مہدانوی (وفات: ۱۳۵۰ھ/ ۲۸ ستمبر ۱۹۳۱ء) مولانا حکیم محمد شریف فخرؔ جید عالم، حاذق طبیب اور صاحبِ دیوان و تاریخ گو شاعر تھے۔ بروز بدھ ۱۲ ربیع الثانی ۱۲۷۵ھ/ ۱۸۵۸ء کو مہدانواں میں مولانا حکیم محمد شریف کی ولادت ہوئی۔ ان کے والد کا نام منشی عبد اللطیف اور دادا کا شیخ قادر علی تھا۔ شیخ قادر علی نے ۱۲۷۶ھ میں وفات پائی، جب کہ منشی عبد اللطیف نے ۱۳۰۰ھ میں آخرت کی راہ لی۔ مولانا کے والد ضلع سیوان میں مختار تھے۔ یہیں مولانا حکیم محمد شریف کی ابتدائی تعلیم ہوئی۔ ثانوی تعلیم کے لیے پٹنہ تشریف لائے۔ یہاں مختلف اساتذۂ علم سے عربی و فارسی کی تحصیل کی۔ اس کے بعد لکھنؤ میں مشہور طبیب حکیم حسن لکھنوی سے طبِ یونانی کی کتابیں پڑھیں ۔ اسی دوران فنِ شاعری میں عبد الاحد شمشادؔ لکھنوی سے شرفِ تلمذحاصل کیا۔ اس کے بعد مولانا عبد الغفار نشر مہدانوی اور مولانا ابو محمد عبد الرؤف مہدانوی کی معیت میں شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے دبستانِ علم سے وابستہ ہوئے اور کتبِ حدیث و تفسیر پڑھ کر ۱۲۹۵ھ میں فارغ التحصیل ہوئے۔ حکیم محمود حسن دہلوی جو شاہی طبیب تھے، ان سے طب کی تعلیم مکمل کی۔ دہلی سے وطن واپسی کے بعد موضع انڈوس میں طبابت شروع کی، پھر پتھر کی مسجد (پٹنہ) میں طبابت کرنے لگے اور آخر وقت تک یہیں رہے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال لکھتے ہیں : ’’ساری زندگی مومنانہ شان سے بسر کی۔ طبابت و شاعری میں یکساں شغف تھا۔ وہ نہایت ہی خوش رو، خوش گلو، خوش خو اور خوش گو تھے۔‘‘[1] حکیم محمد شریف فخر ؔنے ۱۲۹۸ھ میں حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ مولانا عبد الغفار نشرؔ
Flag Counter