Maktaba Wahhabi

جنتی اور جہنمی عورت

مؤلف: محمد آصف

ناشر: نا معلوم

عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں جا رہے تھے۔ ایک انصاری عورت اونٹنی پر سوار تھی جو بے چین ہو کر تنگ کرنے لگی تو اس انصاریہ نے اونٹنی پر لعنت کی۔ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سن لیا اور فرمایا: ((خذوا ما علیها ودعوها، فإنها ملعونة)) ’’اس پر سے سامان لے لو اور اسے چھوڑ دو کیونکہ اس پر لعنت کی گئی ہے۔‘‘ سیدنا عمران بن حصین کہتے ہیں:گویا کہ میں اس اونٹنی کو لوگوں کے درمیان چلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور سبھی اس سے روگردانی کر رہے ہیں۔ (صحیح مسلم 2595، فی البر والصلة) ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک لونڈی اونٹنی پر سوار تھی جس پر لوگوں کا سامان بھی لدا ہوا تھا۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری اور پہاڑی پر راستہ تنگ ہو گیا تو اس نے اونٹنی کو ڈانٹتے ہوئے کہا ''اللهم العنها'' اے اللہ اس پر لعنت فرما۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے ساتھ ایسی اونٹنی نہیں جا سکتی جس پر لعنت کی گئی ہو۔ (صحیح مسلم 2596 فی البر والصلة) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاینبغی لصدیق أن یکون لعاناً))(صحیح مسلم 2597 فی البر والصلة) ’’کسی دوست کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ لعنت کرنے والا ہو۔‘‘ ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إن اللعانین لایکونون شهداء ولاشفعاء یوم القیامة)) (صحیح مسلم: 2597 فی البر والصلة) ’’لعنت کرنے والے قیامت کے دن گواہ اور سفارشی نہیں بنیں گے۔‘‘ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
x
صفحہعنوان
1مقدمہ
6 خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
7عورت سب سے قیمتی خزانہ ہے
8نیک عورت کی صفات
9چند جنتی خواتین کا تذکرہ
10جنتی عورتوں کی علامات
11خواتین کی اکثریت جہنم میں ہو گی
13خواتین آزمائش کا ذریعہ ہیں
14شوہر کی نافرمانی
172۔کثرت سے لعن طعن کرنا
19لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
20لعنت کرنے کی جائز صورتیں
223۔نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
24عورت کس طرح جہنم سے بچ سکتی ہے؟
241۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
242۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
253۔شوہر کے بلانے پر انکار نہ کرے
274۔کثرت سے صدقہ کرے
275۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کیا جائے۔
276۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرے:
287۔اللہ کے عذابوں کو یاد کیا جائے:
288۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا
29 خواتین آگ میں لے جانے والے اُمور سے بچیں
31 جہنم کا ایک جائزہ
31جہنم کی آگ کا دنیاوی آگ سے تقابل
31جہنم کی گہرائی
32جہنم کے دروازے
33جہنم کا ایندھن
33جہنم کا کھانا
34جہنمیوں کا کھانا:
35جہنمیوں کا مشروب:
35جہنمیوں کا لباس:
36جہنمیوں کی حالت اور دوسرے عذاب:
36جہنمیوں کے معنوی عذاب:
40وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
40شرک
42بظاہر لباس پہنے ہوئے ننگی عورتیں
45اسلام نے حجاب کیوں فرض کیا ہے؟
46نوحہ اور بین کرنا
47ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
49وفات کے بعد کون سے امور سرانجام دینا چاہئے
49نوحہ اور بین سے بچنا چاہئے:
552۔میت کا قرض ادا کرنا
563۔اس کی وصیت اور وعدے کو پورا کیا جائے:
56میت کی طرف سے صدقہ دیا جائے:
585۔اللہ تعالیٰ کا قرض ادا کرنا
60قبر کی زیارت اور اس کے لئے دعا :
627۔قبر کو بے حرمتی سے بچایا جائے:
62بدکارہ عورت
64زنا کبیرہ گناہ ہے:
65بدکاری کی سزا
66اسلام نے زنا کیوں حرام قرار دیا ہے؟
67کرنے کے کام
67زنا سے بچاؤ کی صورتیں:
69شوہر سے ناحق طلاق مانگنے والی:
71تکبر کرنے والی
72زیورات کی زکوۃ ادا نہ کرنا
74جہنم میں لے جانے والے دیگر گناہ
77اصلاح کی صورت
78وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
781۔قبروں کی زیارت کرنے والی
78مردوں کی مشابہت کرنے والی :
80اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی :
811۔ الواصلة والمستوصلة : مصنوعی بال لگانے اور لگوانے والی:
82الواشمة والمستوشمة: (سرمہ بھرنے اور بھروانے والی)
82النامصة والمتنمصة :پلکوں کے بال اکھیڑنے یا باریک کرنے والی:
83الفالجة والمتفلجة :دانتوں کو باریک کرنے والی:
83شوہر کی نافرمان:
83چند جہنمی خواتین
84حضرت نوح علیہ السلام اور لوط علیہ السلام کی بیویاں
85حضرت نوح علیہ السلام کی کافرہ بیوی:
89حمیریہ قبیلے کی یہودی عورت
90ابولھب کی بیوی اُم جمیل
92چند اشکالات کا جائزہ
932۔ ہماری نیت ٹھیک نہیں
974۔بعض دیگر مجبوریاں
Flag Counter