Maktaba Wahhabi

257 - 391
مولانا چنیوٹی صاحب حفظہ اللہ کے ذمے یہ قرض تھا جسے انھوں نے بڑی ذمے داری سے ادا کیا۔ اپنے اسلاف کا تذکرہ، ان کی خدمات کا ذکر، جیسا کہ امام سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ‘‘ (کہ صالحین کا تذکرہ کرنے سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے) بلاشبہ رحمتِ الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور عرض ہے کہ ہمیں زمرۂ صالحین میں شامل فرمائے اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینِ حنیف کی خدمت کی توفیق بخشے۔ آمین ہیچمداں ارشاد الحق اثری ۶/۹/۲۰۰۰ء
Flag Counter