Maktaba Wahhabi

132 - 391
چار یعنی ۱۱۔۱۴ رسائل کا ذکر ڈاکٹر عین الحق قاسمی صاحب نے ’’محدث مبارکپوری حیات و خدمات‘‘ (ص: ۱۹۵،۲۰۴) میں کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ مخطوطات جناب حکیم سیف الرحمان احوذی کے پاس موجود ہیں۔ مگر افسوس کہ کوشش بسیار کے باوجود ہم ان رسائل کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ولعل اللّٰه یحدث بعد ذلک أمرا۔ 17. الدر المکنون في تأیید خیر الماعون: محدث مبارکپوری رحمہ اللہ کا یہ رسالہ ان کے رسالہ خیر الماعون کی تائید ہے۔ خیر الماعون کا ذکرِ خیر پہلے ہو چکا ہے۔ ان کے موقف کے مخالف جو ان کے بعض معاصرین کی رائے تھی، غالباً یہ اس کی تردید ہے۔[1] چنانچہ پہلے بھی ذکر ہوا ہے کہ خیر الماعون کے جواب میں ایک رسالہ مولانا محمد سلیم پھریاوی نے لکھا مگر رسالہ پر اپنے نام کے بجائے مولوی محمد عبداللہ مؤی کا نام لکھا۔ ان کا موقف تھا کہ حدیث (( وإذا وقع بأرض وأنتم فیھا فلا تخرجوا فراراً منھا )) میں جو ’’أرض‘‘ کا لفظ ہے اس سے مراد اقلیم ہے نہ کہ وہ بستی جس میں طاعون پھیل چکا ہو۔[2] خیر الماعون کا دوسرا جواب مولانا ابو المکارم محمد علی نے ’’عمدۃ القانون في الرد علی خیر الماعون‘‘ کے نام سے دیا۔ ان کا بھی یہی موقف تھا کہ ’’أرض‘‘ سے بستی نہیں ملک مراد ہے۔[3] 18. الوشاح الابریزي في حکم الدواء الانکلیزي: یہ رسالہ اردو میں انگریزی ادویات کے استعمال کے متعلق ہے۔ (مقدمہ)
Flag Counter