Maktaba Wahhabi

248 - 391
مولانا محمد عبداللہ محدث ویرووالوی رحمہ اللہ سرزمینِ فیصل آباد کو جن نفوسِ قدسیہ نے کتاب و سنت کے علم سے سیراب کیا ان میں سے ایک ہمارے ممدوح و مخدوم استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ محدث امرتسری رحمہ اللہ ہیں۔ کلیہ دار القرآن والحدیث انہی کی یادگار ہے جو تقریباً نصف صدی سے علم و عمل کے میدان میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ درمیانہ قد، رنگ گندمی، چھریرا بدن، بیضوی چہرہ، کانٹ چھانٹ سے مبرا گھنی ڈاڑھی، سفید قمیص، سفید شلوار۔ گھر پر عموماً لنگی زیب تن فرماتے تھے ....۔ یہ تھے ہمارے حضرت امرتسری ۔نور اللّٰه مرقدہ۔ اس ناکارہ کو سب سے پہلے غالباً ۱۹۶۶ء میں حضرت کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ میرے ہمراہ مولانا محمد اکرم جمیل زید مجدہ تھے اور ہم دونوں مدرسہ دار القرآن میں اپنے ایک ساتھی مولانا حافظ نعیم الحق صاحب آف حویلی بہادر شاہ سے مل کر واپس اپنے معہدِ علمی الجامعۃ السلفیہ میں جا رہے تھے۔ ابھی برلبِ سڑک ہم چند قدم ہی چلے ہوں گے کہ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بزرگ سفید و سیاہ ڈاڑھی، جس میں سفیدی غالب تھی، سفید شلوار قمیص میں ملبوس، سر پر پگڑی، ہاتھ میں چھڑی، کندھے پر سفید رومال، خراماں خراماں چلے آرہے تھے۔ مولانا محمد اکرم صاحب نے آگے بڑھ کر سلام کیا۔ میں نے بھی سلام کے ساتھ مصافحہ کیا اور مولانا صاحب بڑی بے نیازی
Flag Counter