Maktaba Wahhabi

82 - 391
امام نسائی رحمہ اللہ اور السنن الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الرسل و خاتم النبیین، وعلیٰ آلہ وصحبہ ومن تبعہم بإحسان إلی یوم الدین۔ أما بعد: ذخیرۂ کتبِ احادیث میں ایک بنیادی اور نہایت اہم کتاب ’’شیخ الاسلام، الامام الحافظ الثبت، ناقد الحدیث ابوعبدالرحمن احمد بن شعیب بن علی بن سنان بن بحر الخراسانی النسائی رحمہ اللہ ‘‘ کی ’’السنن‘‘ ہے۔ جس کا شمار حدیث کی امہات الکتب میں ہوتا ہے۔  حافظ ابو عبداللہ محمد بن عمر بن محمد بن عمر بن رُشید الفہری المالکی (المتوفی ۷۲۱ھ) نے فرمایا ہے: ’’کتاب النسائي أبدع الکتب المصنفۃ في السنن تصنیفًا، و أحسنہا ترصیفًا، وکان کتابہ جامعًا بین طریقي البخاري و مسلم مع حظ کثیر من بیان العلل‘‘[1] ’’امام نسائی کی کتاب، السنن میں جس قدر کتابیں لکھی گئی ہیں، ان سب میں تصنیف کے اعتبار سے سب سے اچھی اور ترتیب کے لحاظ سے
Flag Counter