Maktaba Wahhabi

60 - 391
رہا۔ بینا ہوتا تو کہیں میرے مسکرانے کو تمسخر نہ سمجھ لیتا)۔‘‘ ابو معشر نے کہا: اللہ آپ پر رحمت فرمائے، میں نے آپ کو معاف کر دیا۔[1] یہ اور اسی قسم کے دیگر واقعات کی بنا پر علامہ شعرانی نے انھیں ’’لواقح الأنوار في طبقات الأخیار‘‘ میں ذکر کیا ہے۔ جس میں انھوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر نویں صدی اور بعض دسویں صدی ہجری تک کے اولیاء اللہ کا ذکر کیا ہے جو مقتدا تسلیم کیے گئے ہیں اور لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں۔ اسی برگزیدہ ہستی، عظیم محدث و فقیہ اور عظیم مفسر کے تعارف کے لیے ہمارا عالمی طباعتی ادارہ، دار السلام ریاض، لاہور، ’’سیرتِ امام بخاری‘‘ کے نام سے یہ کتاب اپنے قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ جس میں حضرت امام صاحب کی ہمہ جہتی خدمات اور ان کی شخصیت کے بارے میں بڑے سلیقے سے تفصیلی معلومات جمع کر دی گئی ہیں۔ دار السلام کے ڈائریکٹر محترم مولانا عبدالمالک مجاہد ۔حفظہ اللّٰه وزادہ اللّٰه عزاً وشرفاً۔ نے جہالت کے خلاف قلم و قرطاس کے ذریعے سے جو علمی جہاد شروع کر رکھا ہے اس پر پوری ملتِ اسلامیہ ان کی مخلصانہ جہودِ علمیہ پر سپاس گزار ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعیِ حسنہ کو قبول فرمائے جو وہ کتاب و سنت سے وابستہ رکھنے اور اپنے اسلاف سے رشتہ استوار کرنے کے بارے میں سر انجام دے رہے ہیں۔ ناسپاسی ہو گی اگر میں یہاں محترم حافظ عبدالعظیم اسد صاحب ۔عزہ اللّٰه في الدنیا والآخرۃ۔ کا ذکر نہ کروں جن کی شبانہ روز کوششوں سے دار السلام روز افزوں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
Flag Counter