Maktaba Wahhabi

99 - 391
ناسپاسی ہوگی اگر ہم یہاں عالمِ اسلام کی عظیم علمی شخصیت فضیلۃ الدکتور الشیخ عبدالرحمن بن عبدالجبار فریوائی (استاذِ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ الریاض) کا شکریہ ادا نہ کریں، جنھوں نے اپنے رفقاء کے ساتھ نئی دہلی ہند میں ’’دارا الدعوۃ‘‘ کے نام سے ۱۹۹۷ء میں ایک ادارے کی بنیاد رکھی اور اس کے تحت قرآنِ مجید کی تفسیر و تفہیم کے ساتھ ساتھ ’’حدیث انسائیکلو پیڈیا اُردو‘‘ کی تدوین و اشاعت کا پروگرام بنایا۔ قبل ازیں سنن ابی داود اور سنن ترمذی ان کی زیرِ نگرانی اور انہی کے تفصیلی مقدمے سے زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ یہاں پاکستان میں انہی کی ترجمانی میں اس مشن کو متعارف کرانے اور عامۃ الناس کے ہاتھوں اس علمی ورثے کو منتقل کرنے کی کوشش ہمارے بھائی مولانا حافظ عابد الٰہی حفظہ اللہ فرما رہے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اُن کے اور اُن کے پورے گھرانے بلکہ خاندان کے لیے اسے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین خادم العلم والعلماء ارشاد الحق اثری ۱۹ رجب المرجب ۱۴۳۷ھ = ۲۷؍ ۴؍ ۲۰۱۶ء
Flag Counter