Maktaba Wahhabi

19 - 391
جنھوں نے اس کی کمپوزنگ میں بھرپور تعاون فرمایا اور نہایت قیمتی مشوروں سے نوازا۔ جزاہ اللّٰه أحسن الجزاء۔ اسی طرح میں محترم جناب محمد سہیل صاحب، لختِ جگر جناب ڈاکٹر بہاء الحق صاحب کا بھی بے حد شکر گزار ہوں جنھوں نے حضرت مولانا مدن پوری کے والدِ گرامی مولانا سراج الدین مرحوم اور مولانا حافظ گوہر دین مرحوم کے بارے میں بابائے تبلیغ مولانا محمد عبداللہ گورداس پوری مرحوم کے مضامین کے بارے میں راہنمائی کی اور ان کا عکس ارسال فرمایا جن سے حسبِ ضرورت استفادہ کیا۔ جزاہ اللّٰه أحسن الجزاء۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے التجا ہے کہ اپنی مہربانی سے ہمیں اور ہمارے تمام اکابرین کو جنت الفردوس عطا فرمائے، ادارہ کے تمام معاونین کو بھی ہمیشہ اپنی رحمتوں سے نوازے۔ ربنا اغفر لنا ولإخواننا الذین سبقونا بالإیمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذین آمنوا آمین یا رب العٰلمین۔ ارشاد الحق ۵ صفر المظفر۱۴۴۰ھ ۲۰۱۸ / ۱۰ / ۱۵
Flag Counter