Maktaba Wahhabi

62 - 391
امام مسلم رحمہ اللہ اور المسند الصحیح الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأولین والآخرین، وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أما بعد! دوسری اور تیسری صدی ہجری حدیث کی ترویج و تحفیظ کا ذہبی دور ہے، جس میں ہر سو ’’قال قال رسول اللہ صلي الله عليه وسلم ‘‘ کی صدا گونجتی تھی، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے تذکرۃ الحفاظ میں آٹھویں طبقہ کے حفاظِ کرام کا ذکر کرتے ہوئے بالآخر فرمایا ہے: ’’فھؤلاء المسمون في ھذہ الطبقۃ ھم ثقات الحفاظ، ولعل قد أھملنا طائفۃ من نظرائھم، فإن المجلس الواحد في ھذا الوقت کان یجتمع فیہ أزید عن عشرۃ آلاف محبرۃ یکتبون الآثار النبویۃ ویعتنون بھذا الشأن، وبینھم نحو من مائتي إمام قد برزوا وتأھلوا الفتیا‘‘[1] یہ اس طبقہ کے ثقہ حفاظِ حدیث کے اسمائے گرامی ہیں اور ممکن ہے کہ ہم سے ان کے ہم پایہ ایک جماعت کا ذکر رہ گیا ہو، کیونکہ اس زمانے میں اس عظیم الشان علم کے قدر دانوں کی ایک ایک مجلس میں دس دس ہزار سے زیادہ کی تعداد احادیث لکھنے والوں کی ہوتی تھی اور ان میں تقریباً دو سو ایسے ممتاز امام ہوتے تھے جو فتویٰ نویسی کے
Flag Counter