Maktaba Wahhabi

100 - 391
علامہ محمد عبدالرحمن محدث مبارکپوری رحمہ اللہ نام و نسب: محمد عبدالرحمان، والدِ گرامی کا نام، حافظ عبدالرحیم دادا کا نام حاجی بہادر تھا اور کنیت ’’ابو العلی‘‘ تھی۔ اکثر حضرات آپ کا نام عبدالرحمان ہی لکھتے اور بولتے ہیں۔ مگر آپ اپنا نام ہمیشہ محمد عبدالرحمان لکھتے تھے، جیسا کہ فتاویٰ نذیریہ میں آپ کے فتاویٰ، دیگر دستاویزات اور مہر سے عیاں ہوتا ہے۔ مولد و مسکن: ضلع اعظم گڑھ کے معروف قصبہ ’’مبارک پور‘‘ کے محلہ پورہ صوفی کو آپ کے منشا و مولد ہونے کا شرف حاصل ہے۔ سنِ پیدایش ۱۲۸۳ھ بمطابق ۱۸۶۵ء۔ تعلیم و تربیت: آپ کا گھر مبارک پور کا دینی مدرسہ تھا اور والدِ گرامی کی شبانہ روز محنتوں سے ہی قصبے میں عمل بالسنۃ کا طریقہ جاری و ساری ہوا۔ اسی مدرسے سے انھوں نے تعلیم کا آغاز کیا۔ قرآن مجید اور ابتدائی عربی و فارسی کتابیں اسی مدرسے میں پڑھیں۔ اس کے بعد قرب و جوار کے علما سے استفادہ کیا۔ نحو، صرف، فقہ، اصولِ فقہ اور منطق شیخ حسام الدین مؤی، علامہ فیض اللہ مؤی، مولانا سلامت اللہ جیراج پوری سے پڑھی۔ اس کے بعد مدرسہ چشمہ رحمت غازی پور میں استاذ الاساتذہ مولانا حافظ محمد
Flag Counter