Maktaba Wahhabi

131 - 391
13. تنقید الدرۃ الغرۃ: علامہ نیموی نے نماز میں ہاتھ باندھنے کے حوالے سے ’’الدرۃ الغرۃ في وضع الیدین علی الصدر وتحت السرۃ‘‘ کے نام پر ایک رسالہ لکھا۔ مولانا مبارکپوری رحمہ اللہ نے اسی کو ہدف تنقید بنایا اور نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنے ہی کو راجح مسلک قرار دیا ۔ یہ رسالہ اردو زبان میں ہے، مگر مکمل نہیں۔ 14. الحق المبین في سنیۃ المصافحۃ بالیمین: یہ رسالہ اردو میں صرف داہنے ہاتھ سے مصافہ کرنے کے بارے میں ہے، جو دراصل ’’المجانسۃ في المصافحۃ کا جواب ہے، جس میں مصافحہ کے بارے میں علمائے اہلِ حدیث سے ۳۹ سوالات کیے گئے تھے۔ انہی سوالات کے جواب میں یہ رسالہ مولانا مبارکپوری نے تحریر فرمایا جو مولانا موصوف کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور بڑی تقطیع میں باریک حروف میں لکھا ہوا ہے، جو ۹ صفحات پر مشتمل ہے، مگر تاحال زیورِ طبع سے آراستہ نہیں ہو پایا۔ 15. الکلمۃ الحسنی في المصافحۃ بالید الیمنی: یہ بھی ایک مخطوط ہے، جس سے اکیلے داہنے ہاتھ سے مصافحہ کرنے پر بحث ہے، مگر یہ غیر مکمل ہے۔ (مقدمہ) 16. رسالۃ في رکعۃ الوتر: یہ بھی اردو میں مولانا مبارکپوری رحمہ اللہ کے ہاتھ کا لکھا ہوا (مخطوط) ہے اور اس میں مسئلہ وتر پر بحث ہے، جو دراصل مولانا عبدالغفور صاحب کے رسالہ ’’کشف السترعن جلستي الوتر‘‘ پر تنقید ہے اور بڑی تقطیع کے ۷۴ صفحات پر مشتمل ہے۔ آخری
Flag Counter