Maktaba Wahhabi

386 - 391
تبلیغِ مذہب میں صرف کی) سے حاصل کی۔ پھر متعدد مدارس سے تعلیم حاصل کی مولانا بڑے ملنسار خلیق بامروت اور غیر متعصب شخصیت کے مالک تھے مولانا عالمِ دین ہونے کے علاوہ اعلیٰ درجہ کے خطیب بھی تھے۔ تحریکِ ختمِ نبوت کے بے لوث مبلغ تھے۔ ع خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں سید محبوب علی شمسی ۸۳۔ ۳۔۱ منظوم کلام جناب صدیق ظفر (مغربی جرمنی): وہ مدنپورہ کا مجاہد آج یاد آتا رہا اس کی رحلت کا خیال آ آ کے تڑپاتا رہا عمر بھر جو محفلِ ملت کو گرماتا رہا چند لمحوں میں وہ ہم سے روٹھ کر جاتا رہا وہ مدرس وہ مبلغ وارثِ دین ہدیٰ وہ نصاب دین کے کل باب دہراتا رہا قریہ قریہ، کوچہ کوچہ شرک کی یلغار تھی مشعلِ توحید سے وہ نور پھیلاتا رہا لے کے آتا تھامباحث میں وہ ایک بین دلیل زورِ استدلال سے فتح مبیں پاتا رہا پیش کرتا تھا مقابل کے وہ قرآن و حدیث اور انہی کے زور سے وہ بات منواتا رہا
Flag Counter