Maktaba Wahhabi

102 - 391
کی، مگر آپ نے تصنیفی مشاغل کی بنا پر معذرت کر لی۔ سلطان عبدالعزیز آل سعود نے آپ سے حرم مکی میں درسِ حدیث کی استدعا کی تو انھوں نے جواباً فرمایا: ’’میں تحفۃ الاحوذی کی تکمیل میں مشغول ہوں۔ اس سے فراغت کے بعد غور کروں گا۔‘‘ مشہور تلامذہ: محدث مبارکپوری رحمہ اللہ نے عمرِ عزیز کا ایک طویل حصہ درس و تدریس میں گزارا۔ اطراف و اکناف سے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر استفادہ کرنے والوں کی فہرست طویل ہے، ان میں مشہور تلامذہ حسبِ ذیل ہیں: 1. مولانا عبدالسلام مبارکپوری مؤلف سیرۃ البخاری۔ 2. علامہ تقی الدین محمد بن عبدالقادر ہلالی مراکشی۔ 3. شارح مشکوۃ مولانا عبیداللہ رحمانی۔ 4. شیخ عبداللہ نجدی۔ 5. مولانا نذیر احمد رحمانی۔ 6. مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی جے پوری۔ 7. مولانا عبدالرحمان نگرنہسوی۔ 8. مولانا امین احسن اصلاحی مؤلف تدبر قرآن۔ 9. مولانا محمد امین اثری۔ 10. مولانا سید ابو الحسن علی میاں ندوی۔ 11. مولانا محمد اسحاق الآروی۔ 12. مولانا محمد کنگن پوری۔ 13. مولانا عبدالصمد مبارکپوری۔
Flag Counter