Maktaba Wahhabi

224 - 391
تو اسی ایک کتاب سے ان کے حسنِ ذوق اور اس موضوع پر ان کی وسعتِ معلومات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب حکیم الامت حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی اہم ترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ کتاب کا اصل نام ’’الانتباہ في سلاسل أولیاء وأسانید وارثی رسول اللّٰه ‘‘ ہے اور یہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ حصہ اول میں سلاسلِ تصوف اور اس کے متعلقات کا تذکرہ ہے۔ یہ حصہ ۱۳۱۱ھ میں مطبع احمدی دہلی سے طبع ہوا تھا۔ دوسرے حصے کا نام ’’إتحاف النبیہ فیما یحتاج إلیہ المحدث والفقیہ‘‘ ہے، جس کے دو حصے ہیں: حصہ اول میں حضرت شاہ صاحب نے اپنی اسنادِ کتبِ حدیث کے علاوہ طبقاتِ کتبِ حدیث اور اسی موضوع سے متعلقہ فوائدِ علمیہ کو بیان کیا ہے اور حصہ ثانی جو حقیقتاً تیسرا حصہ ہے، تقلید و اجتہاد اور اس کے متعلقات پر مناسب تبصرہ ہے، نیز فقہ مذاہبِ اربعہ کے بنیادی ماخذوں کے تعارف اور ان کے اسانید کے تذکرے پر مشتمل ہے، مثلاً موطا امام مالک، شرح السنہ للبغوی، مسند الشافعی، السنن الکبری والصغریٰ [1] للبیہقی، کتاب الآثار امام محمد، موطا امام محمد، جامع المسانید للخوارزمی، ہدایۃ للمرغینانی، اور یہی آخری دو حصے ہمارے حضرت مولانا رحمہ اللہ کی سعی و کوشش سے منصہ شہود پر آئے۔
Flag Counter