Maktaba Wahhabi

66 - 130
برسرپیکار ہو؟ ٭ خوشی وسرور کی امید گناہ و فجور کے ساتھ خیال محال ہے ۔ ٭ زندگی کی حقیقی لذت خواہشات کی پیروی میں نا ممکن ہے ۔ ٭ جیسے آگ اور پانی اکٹھے نہیں ہوسکتے، ایسے ہی نیکی اور برائی جمع نہیں ہو سکتے۔ا گر نیکی غالب آئے گی تو برائی کو ختم کردے گی، اور اگربرائی غالب آگئی تو نیکی ختم ہو جائے گی۔ ٭ اللہ تعالیٰ نے انسان کے سینے میں دو دل نہیں بنائے کہ نافرمانی اوراطاعت ایک ہی لمحہ میں ممکن ہو۔ ٭ دنیا کی حقیقت ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی جنازہ ہماری آنکھوں کے سامنے اٹھتا ہے جو یہ پیغام دے کر جاتاہے کہ یہ وقت تم پر بھی آنے والا ہے ، اس کے لیے تیاری کرلیں : إِذَا حَمَلْتَ إِلَی الْقُبُورِ جَنَازَۃً فَاعْلَمْ اَ نَّکَ بَعْدَہَا مَحْمُوْلٌ ’’ جب قبرستان کی طرف کوئی جنازہ لے کر جاؤ تو یہ جان لو کہ اس کے بعد آپ کو بھی یوں ہی اٹھایاجائے گا۔‘‘ ٭ کامیاب ہے وہ طالب علم جس نے امتحان سے قبل اس کی تیاری کی؛ اور وہ انسان جس نے قبر سے قبل اس کی تیاری کی : چار دن کی چاندنی ہے ، پھر اندھیری رات ہے ایک اور شاعر نے اسے بڑے خوبصورت پیرائے میں بند کیا ہے ، وہ کہتاہے: پھول لاکھوں برس نہیں رہتے دو گھڑی اور ہے بہار شباب
Flag Counter