Maktaba Wahhabi

50 - 130
وقفے سے فائدہ اُٹھائیں حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے ایک آدمی سے پوچھا : زندگی کے کتنے سال گزار چکے ہو؟ وہ بولا : ساٹھ سال ۔ فرمایا: ’’ تو تم ساٹھ سال سے اپنے رب کی طرف چل رہے ہو، اور عنقریب اپنی منزل پر پہنچ جاؤ گے ۔‘‘ وہ بولا: ’’إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون ۔(بیشک ہم اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہی اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔‘‘ فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ تم جو کہہ رہے ہو’’ إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون‘‘ اس کا کیا معنی ہے؟ جو کوئی جانتا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کا بندہ ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہے ؛ تو اسے جان لینا چاہیے کہ کل اس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہونا ہے ۔ اور جویہ بات جان نے لے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہونا ہے ؛ اسے جان لینا چاہیے کہ اس سے سوال بھی ہوگا ۔ اور جس کو یہ علم ہوکہ اس سے سوال ہوگاتو اسے چاہیے کہ وہ اس سوال کا جواب تیار کرے ۔‘‘ وہ آدمی بولا : تو پھر آخر اس کا کیا چارہ کار اور حیلہ ہے ؟
Flag Counter