Maktaba Wahhabi

104 - 130
ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اس امت کے کچھ لوگ رات کھانے پینے پر اور لغو باتوں میں گزاریں گے ، اور جب ہوگی تو ان کی شکلیں بندر اور خنزیر کی شکلوں سے بدل دی جائیں گی۔‘‘ اپنا محاسبہ کیجئے ! کہیں ہم بھی ایسے ہی فضول کام تو نہیں کررہے ؟ شبہات سے بچئے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بیشک حلال اور حرام واضح ہے جو چیز تجھے شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کر جو شک میں نہ ڈالے ۔‘‘ (صحیح الجامع الصغیر: ۳۱۹۴) انتہائی برا ہے وہ انسان جو حرام وحلال کی تمیز ترک کرکے کھانے کے لیے مرتا ہے ، اور نہ صرف قیمتی وقت ضائع کرتا ہے ۔پھراتنا کھالیتے ہیں کہ پیٹ میں کثرت طعام کی وجہ سے نیند نہیں آتی ؛ اور یہ بات بھول جاتے ہیں ، کہ اس کے پڑوس میں ، دوسری گلی یامحلے میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں ساری رات بھوک کی وجہ سے نیند نہیں آتی ۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’ اس شخص کے لیے ہلاکت ہے ، دنیا ہی جس کی خواہش ہو، اوربرائیاں جس کا عمل ہوں ، پیٹ تو بہت بڑا ہے مگر سمجھ بہت کم ہے ۔اپنے دنیا کے کام تو بڑے جانتا ہے ، مگر آخرت کے کاموں سے لاعلم ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’بیشک میری امت کے بدترین لوگ وہ ہیں جنہیں نعمتیں دی گئی ہیں ،وہ لوگ مختلف قسم کے کھانوں اور رنگارنگ لباس کی تلاش میں رہتے ہیں ، اور بہت لمبی فضول باتیں کرتے ہیں ۔‘‘ ( زہد لأحمد بن حنبل)
Flag Counter