Maktaba Wahhabi

116 - 130
ہے، اور میں اُس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ میرا ذکرکرتا ہے۔ اگر وہ مجھے یاد کرے اپنے نفس میں ، تو میں یاد کرتا ہوں اپنے نفس میں اور اگر وہ مجھے یاد کرے کسی محفل میں ،تو میں اسے یاد کرتاہوں ایسی محفل میں جو بہتر ہے ان کی محفل سے، اور اگر وہ قریب آئے میرے ایک بالشت تو میں قریب آتا ہوں اس کے ایک ہاتھ اور اگر وہ قریب آئے میرے ایک ہاتھ تو میں قریب آتا ہوں اس کے دونوں بازئووں کے پھیلائو کے برابر، اور اگر وہ میرے پاس آتا ہے چل کر تو میں اس کے پاس آتا ہوں دوڑکر۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے ذکر پر جمع اور پھر اسی پر جدا ہوتے ہیں ،ان سے کہا جاتا ہے: ’’ اس حال میں اٹھو کہ تمہاری مغفرت کردی گئی ہو۔‘‘ (احمد/صحیح ) اور فرمایا: ’’ جب کوئی لوگ کسی جگہ جمع ہوکراللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں ، تو آسمان سے منادی کرنے والا اعلان کرتا ہے:’’ اس طرح اٹھو کہ تمہاری مغفرت کردی گئی ہے۔‘‘ (احمد) بعض اہم اذکار مع اجر وثواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم صبح و شام میں تین تین بار سورۃ اخلاص اور معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھ لیا کرو ، تمہیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں دے گی۔‘‘(ابو داؤد ، صححہ البانی) ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْہِدُکَ وَاُشْہِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَ
Flag Counter