Maktaba Wahhabi

91 - 130
اَسْبَغَ عَلَیْکُمْ نِعَمَہٗ ظَاہِرَۃً وَّ بَاطِنَۃً﴾ (لقمان:۲۰) کیا تم دیکھتے نہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے مسخر کردیا ہے،جو کچھ آسمانوں میں ہے ، اور جو کچھ زمینون میں ہے ، اوراس نے اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر بہا دی ہیں ، ،۔ ان نعمتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْہَا﴾ (نحل ۱۸) ’’ اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان کا شمار نہیں کر سکتے ۔‘‘ ان نعمتوں کا شکر ان کواللہ تعالیٰ کی رضامندی میں استعمال کرکے ادا کیا جاسکتا ہے۔ جس سے ان نعمتوں کو بھی بقا اور دوام نصیب ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے عذاب اور اس کی پکڑ سے بھی بچ جائیں گے؛ فرمایا : ﴿لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزٍیْدَنَّکُمْ وَ لَئِنْ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ﴾ ’’اگر تم میری شکر گزاری کروگے، میں تمہیں اورزیادہ دوں گا، اور اگر میری نعمتوں کا کفرکرو گے تو جان لو کہ میرا عذاب بہت سخت ہے ۔‘‘ (ابراہیم:۷) نافرمانوں کے انجام سے عبرت: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُکَذِّبِیْنَ﴾ (الأنعام:۱۵۵) ’’ آپ فرما دیں : زمین کی سیر کرو،اور دیکھو نہ ماننے والوں کا انجام کیسے ہوا۔‘‘ اور فرمایا : ﴿قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُجْرِمِیْنَ﴾(النمل:۶۹)
Flag Counter